Table of Contents
ToggleDeep Poetry
Deep poetry reflects deep looks into the depths of human emotions. These powerful deep words touch your hearts and evoke strong feelings. Deep poetry is a remarkable journey to human sensibility and depth. After reading these poetry lines you will be amazed and also find yourself with a deep understanding of life. Read and share this deep poetry that explore the depth of human feelings and express their complexity through these deep words.
Heart Touching Deep Poetry
Deep Poetry In Urdu
Its words inspire the readers. The deep structure in Urdu adds a pleasant touch to the poetry, enhancing its attraction. the poetry whether written by old or new poets, continues to trigger strong emotions and deep feelings of humans. These words create an exciting tapestry of thoughts and feelings, hitting a deep connection in our hearts and minds. Poets express the complexity of human thoughts and fill in the depth of our inner world with beautiful words. In deep Urdu poetry, the beauty of human sensitivity is highlighted, allowing us to feel profound and connect with our emotions. It connects with the events that define us as people by communicating with the most sensitive parts of our souls.
Motivational Deep Poetry
Deep Poetry In Urdu Text
عجیب ہے یہ محبت کی دنیا
جو دل میں رہتے ہیں وہی درد دیتے ہیں
عورت کو محبت سے زیادہ عزت دو
وہ زندگی بھر تمھاری وفادار رہے گی
عین ممکن ہے کہ اظہار پہ وہ چھوڑ ہی دے
میں نے خاموش محبت کو غنیمت جانا
شرافت بھی کمال کی چیز ہے
لوگ بزدل سمجھنے لگتے ہیں
ہم اس موڑ پہ آپہنچے ہیں محبت میں
جہاں دل کسی اور کو چاہے تو گناہ ہوتا ہے
میں نے لوگوں کو محبت پر لکھتے دیکھا محبت پر بحث کرتے دیکھا
محبت کیلئے لڑتے دیکھا مگر محبت نبھاتے نہیں دیکھا
کوئی چہرے کا دیوانہ ہے کوئی اخلاق کا طالب
منزل سب کی مطلب ہے محبت کون کرتا ہے
گرانے والے اپنے ہوں تو
پھر سنبھلنے میں وقت لگتا ہے
یونہی نہیں میرے لہجے میں تلخیاں
رشتوں میں رویوں کا زہر چکھا ہے میں نے
اپنوں کی چاہتوں نے دیے اس قدر فریب
روتے رہے لپٹ کے ہر ایک اجنبی کے ساتھ
میں نے اخلاص کے شیشے میں لہو پیش کیا
پھر بھی جو لوگ منافق تھے منافق ہی رہے
جب لوگ آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتے
وہ آپ سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں
اغیار مجھے دیتے ہیں جینے کی دعائیں
اپنے میرے مرنے کی دعا مانگ رہے ہیں
اپنا مقصد رب کو راضی کرنا رکھو
لوگوں کے معیار تو بدلتے رہتے ہیں
اگر آپ کو کوئی نیچا دکھانا چاہتا ہے
تو اس کا مطلب صاف ہے کہ آپ اس سے اوپر ہو
ہمارے اپنوں کو ہماری قدر تب ہوتی ہے
جب ہم اس دنیا میں نہیں رہتے
عمر بھر کانٹے اٹھائے جن کی راہوں سے
آگ دے کر آشیاں کو وہ ہوا دیتے رہے
لہجے فقط رسیلے ہوتے ہیں
لوگ اندر سے زہریلے ہوتے ہیں
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے؟
یہ جو اپنے ہوتے ہیں
یہ اپنے کیوں نہیں ہوتے
چہرے کی سفیدی اور محلوں کی اونچائی پر مت جانا
غور کرنا جس گھر میں ماں باپ ہنستے نظر آئیں سمجھ جانا
وہ گھر امیروں کا ہے
ہماری ہر خواہش پوری کرتی ہے ماں
لوگوں سے ہمارے لیے لڑتی ہے ماں
جب جنت کا نام آئے تو ذہن میں آتی ہے ماں
اپنا دکھ چھپا کر ہمیں خوش رکھتی ہے ماں
اپنے شہر کی تازہ ہوا لے کے چلا ہوں
ہر درد کی یاروں میں دوا لے کے چلا ہوں
مجھ کو یقین ہے کہ رہونگا میں کامیاب
کیوں کہ میں گھر سے ماں کی دعا لے کے چلا ہوں
آجا زندگی کہیں بیٹھ کر چائے پیتے ہیں
تو بھی تھک گئی ہوگی مجھے بھگاتے بھگاتے
حوصلہ بلند ہونا چاہیے
عروج و زوال زندگی کا حصہ ہیں
پوچھا گیا زندگی کیا ہے؟
فرمایا گیا اذان سے نماز تک کا سفر
یہ زندگی بھی عجیب ہے نا صاحب
اک دن مرنے کے لیے پوری زندگی جینی پڑتی ہے؟
مجھے معاف کرنا اے خدایا
مجھ سے کچھ لوگ کبھی معاف نہیں کیے جائیں گے
حقدار تو دنیا میں ہی سزا کے تھے
لیکن ہم نے خدا پر چھوڑ دیا اپنی بے بسی دیکھ کر
Deep Love Poetry In Urdu
You start on an emotional journey as you read the powerful deep love poetry in urdu. You will find yourself on emotions of love that resonate deep feelings reminding us of common experiences.
احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے ہو جاتے ہیں اگر
احساس نہ ہو تو اپنے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں
دل سے بڑی کوئی قبر نہیں
روز کوئی نا کوئی احساس دفن ہوتا ہے
اس دل میں جگہ مانگی تھی مسافر کی طرح
اس نے تنہائیوں کا اک شہر میرے نام کر دیا
سایہ بھی تیرا تجھ کو چھوڑ جائے گا
آئی بھی تیرے کام تو تنہائی آئے گی
اب تو تنہائی بھی رو دیتی ہے
مجھے اتنا تنہا دیکھ کر
آسان نہیں ہیں یادوں کے دیپ جلانا
خون سے جلتی ہے یہ آگ تنہائی کی
نفرت کرتے تو ان کی اہمیت بڑھ جاتی
ہم نے معاف کر کے انہیں شرمندہ کر دیا
حقیقی اذیتیں دے کر لوگ
مصنوعی معافی مانگتے ہیں
عشق کی نگری میں معافی کسی کو نہیں ہوئی
عشق عمر نہیں دیکھتا اجاڑ دیتا ہے بس
پیار کی راہ میں مجھ کو یوں چھوڑ نے والے
جا تجھے معاف کیا دل کو توڑنے والے
اسے کہنا کہ اپنی قسمت پے ناز کرنا اچھا نہیں ہوتا
ہم نے بارش میں بھی جلتے ہوئے گھر دیکھیں ہیں
ملنے کو تو بہت سے چہرے ملے
پر تم جیسی محبت ہم خود سے بھی نہ کر سکے
دوسروں کے گناہ گنتے رہنے سے
بندہ خود پارسا نہیں بن جاتا
رشتہ وہی کامیاب رہتا ہے
جو دل سے جڑا ہو ضرورت سے نہیں
میری آنکھوں کے سیاہ ہلکوں پہ ہنسنے والو
اپنے بچھڑیں تو سبھی رنگ اتر جاتے ہیں
فراق یار نے بے چین رات بھر رکھا
کبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
Deep Poetry For Everyday Life
یہ ٹھنڈی ہوا یہ بارش کا موسم
کیسے بتائیں ان کو کہ اب تم میرے نہیں
کوئی تو برسات ایسی ہو جو تیرے سنگ برسے
تنہا تو میری آنکھیں ہر روز برستی ہیں
سپرد خاک مرا ایک ایک خط نہ کرے
وہ بدگمانیوں میں فیصلے غلط نہ کرے
سلجھ بھی سکتا ہے جھگڑا اسے کہو کہ ابھی
جدائی کے کسی کاغذ پہ دستخط نہ کرے
میں جس کی آرزو میں خدا تک پہنچ گیا
میرے لیے وہ شخص بنایا نہیں گیا
وہ مجھے کہتی تھی کہ کم ہنسا کرو
اسکے جانے کے بعد ہنسنا بھول گیا
صرف احساس بدل جاتے ہیں دنیا میں ورنہ
محبت اور نفرت ایک ہی دل سے ہوتی ہے
نییتں صاف بھی ہوں
تو الزام لگ ہی جاتے ہیں
یہ تم کو وہم ہو گا کہ آغاز گفتگو ہم کرے گے
ہم جو خود سے روٹھ جائے تو صدیوں خاموش رہتے ہیں
خاموشیاں بہت کچھ کہتی ہیں
کان لگا کر نہیں دل لگا کر سنو
Deep Sad Poetry In Urdu
غم بنا تو دو لفظوں سے ہے
لیکن اس کو بیان کرنے کے لیے ہزار لفظ بھی کم ہیں
دنیا بدل گئی تھی کوئی غم نہ تھا مجھے
تم بھی بدل گئے یہ حیرانی کھا گئی
حیات کے سبھی غم اپنے دامن میں چھپا کر
اک دن غم زندگی کو ہم مختصر کریں گے
جس نے ادا سیکھ لی غم میں مسکرانے کی
اسے کیا مٹائیں گی گردشیں زمانے کی
جینے کے ان کے ساتھ بہانے چلے گئے
اٹھ کر گئے وہ یوں کہ زمانے چلے گئے
تیری طرح تیرا غم بھی ہمیں مار دے گا
آنکھیں تو ڈھانپ لی مگر آنسو نہ چھپ سکے
ہم ہنستے ہیں تو انہیں لگتا ہے
کہ ہمیں عادت ہے مسکرانے کی
پروہ نادان اتنا بھی نہیں سمجھتے
کہ یہ ادا ہے غم چھپانے کی
اپنے ہاتھوں سے پونچھے ہیں اپنے آنسو
غم میں کوئی ساتھی نہیں پایا
ارے غیر تو خیر تھے
اپنوں کو بھی اپنا نہیں پایا
کاش کسی کو پڑھنی آجائیں
بھیگی آنکھیں خالی ہاتھ سوالی سوچ
آنسو جب چہرے پر بہہ جائے
تو سمجھ لینا دل کا زخم گہرا ہے
نفرت پھیلا کر لوگوں کے دل جیتنا بہت آسان ہے
سچ سنا کر لوگوں کے ذہن جیتنا بہت مشکل
کچھ یاد کر کے آنکھ سے آنسو نکل پڑے
مدت کے بعد گزرے جو اس کی گلی سے ہم
رولایا نہ کر اے زندگی مجھے
چپ کرانے والا اب کوئی نہیں
خود پہ بیتی ہو تو روتے ہو سسکتے ہو
وہ جو ہم نے کیا تھا وہ عشق نہیں تھا
رونے کے لیے ضروری نہیں آنکھوں کا نم ہونا
دل کا رونا آنسوں کے رونے سے زیادہ اذیت دیتا ہے
بہت اندر تک تباہی مچا دیتا ہے
وہ اشک جو آنکھوں سے بہہ نہیں پاتا
ان سے کہنا کہ ہم مزے میں ہیں
بس ان کی یادیں ستاتی ہیں
ان کی دوری کا غم نہیں مجھے
بس ذرا سی پلکیں بھیگ جاتی ہیں
فیصلہ چھوڑ دیا ہے تیرے اندازے پر
روز اک بات تو سمجھائی نہیں جائے گی
تو اگر سن نہیں پایا تو مجھے غور سے دیکھ
بات ایسی ہے کہ دہرائی نہیں جائے گی
اکثر دل کی باتیں
دل میں ہی رہ جاتی ہیں
نہ کوئی دلبر نہ کوئی ہمدرد چاہیے
مجھے تو بس اس کی محبت اور اس کا دکھ درد چاہیے
مکر جائے محبت سے اگر کوئی تو چپ رہنا
تماشا تو نہیں کرتے کبھی کڑوا جو پھل نکلے
خدا کی دین ہوتی ہے جسے چاہے عطا کر دے
وفا رستہ نہیں ایسا کہ جس پر جو بھی چل نکلے
ارادہ روز کرتا ہوں مگر کچھ کر نہیں سکتا
میں پیشہ ور فریبی ہوں محبت کر نہیں سکتا
میں تم سے صاف کہتا ہوں مجھے تم سے نہیں الفت
فقط لفظی محبت ہے میں تم پر مر نہیں سکتا
کیا لکھوں کس کو لکھوں کس کو اتنا ہوش ہے
غم کے آنسو گر رہے ہیں قلم بھاری خاموش ہے
شفاء دیتا تھا جس کا مرہمی لہجہ مجھے
وہ شخص مجھے بیمار کر کے چھوڑ گیا
Conclusion
Deep Poetry celebrates the human heart’s sensitivity and depth, embracing the beauty of emotions that connect us all. Through its meaningful and deep words in Urdu, it weaves tales of wisdom and understanding. Let us celebrate these attractive words, allowing their lines to touch our hearts and inspire a deeper connection with ourselves and the world around us. If You have any questions or suggestions please let us know in the comment box below also share these deep lines and attractive images with your loved ones.
Thank you for visiting us!🤍💖
Very deep lines thank you for these collection strongly recommended👌💔💖
thank you for your appreciation Mustafa we value your feedback!