Quranic Verses With Urdu Translation With Different Themes
Assalam, O aliakum, everyone is welcome! In this article, we have provided Quranic verses with Urdu translations. The Quran is the Holy Book of Allah, which is the complete code of life. It is very important to understand the meaning of Quranic verses, so here you can read every verse with a translation in Urdu. these verses resonate with different themes Here are some key themes: monotheism, justice, creation, guidance, morality, ethics, patience, repentance, jihad, hope, mercy, motivation, and many more.
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ
سب تعریف اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔
کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے
کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے
Motivational Quranic Verses
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا
اے ہمارے رب!ہمارے گناہ بخش دے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ
تو تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ اِلَیۡہِ اُنِیۡبُ
اسی پر میرا بھروسہ ہے، اور اسی سے توبہ کرتا ہوں۔
فَاذۡكُرُوۡنِىۡٓ اَذۡكُرۡكُمۡ
پس جب تم مجھے یاد کرو گے تو میں تمہیں یاد کروں گا۔
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑ پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔
آپ کہئے کہ وہ کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وہ یہی کہیں گے کہ ’’ اللہ ‘‘ تو ان سے کہیئے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے ۔
یقیناً اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی۔ وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہیں ہے کوئی حمایتی اور نہ کوئی مددگار
آپ کہہ دیجئے! کیا میں تمہیں اس سے بہت ہی بہتر چیز بتاؤں؟ تقویٰ والوں کے لئے ان کے رب تعالٰی کے پاس جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ بیویاں اور اللہ تعالٰی کی رضامندی ہے ، سب بندے اللہ تعالٰی کی نگاہ میں ہیں ۔
کہو اے اللہ ! تمام بادشاہت کے مالک ! تو حکومت اور اختیار دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور سلطنت چھین لیتا ہے جس سے چاہتا ہے اور تو عزت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور تو ذلیل کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے تیرے ہی ہاتھ میں سب خیر ہے یقیناً تو ہرچیز پر قادر ہے
یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم اب لوٹ کر مدینے جائیں گے تو عزت والا وہاں سے ذلت والے کو نکال دے گا سنو! عزت تو صرف اللہ تعالٰی کے لئے اور اس کے رسول کے لئے اور ایمانداروں کے لئے ہے لیکن یہ منافق جانتے نہیں ۔
Hello.
Please note, the spelling of the quote, “Call upon me, I will answer,” is in this fashion.
Thank you.
I really appreciate it.
thank you!